چین کی جانب سے حماس کے حملے کی مذمت نہ کرنے پراسرائیل کو مایوسی

   

تل ابیب: اسرائیل کی وزارتِ خارجہ نے جمعہ کے روز کہا کہ اس نے شرقِ اوسط کیلئے چینی ایلچی کو کال کی اور چین کی طرف سے حماس کے حملے کی مذمت نہ کرنے پر ’’گہری مایوسی‘‘ کا اظہار کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ سفیر نے جنوب میں حالیہ واقعات کے بارے میں چینی اعلانات اور بیانات پر اسرائیل کی شدید مایوسی کا اظہار کیا جہاں دہشت گرد تنظیم حماس کی طرف سے معصوم شہریوں کے خلاف خوفناک قتل عام اور غزہ میں درجنوں افراد کے اغوا کی کوئی واضح مذمت نہیں کی گئی۔