نئی دہلی : وزارت دفاع نے کہا ہیکہ چین نے مشرقی لداخ میں ایل اے سی سے متصل علاقوں میں اپنی فوج کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے
unorthodox
ہتھیاروں کا استعمال کررہا ہے۔ ہندوستان نے اس تعلق سے چین کو واضح طور پر واقف کروایا ہیکہ اگر یکطرفہ طور پر کوئی کارروائی کی جاتی ہے تو یہ ہمارے لئے ناقابل قبول ہوگا۔ ہندوستان اپنے مقتدراعلیٰ اور علاقائی یکجہتی کے تحفظ کیلئے پابند عہد ہے۔