چین کی جانب سے کورونا روک تھام کاسامان جزائر سلیمان پہنچ گیا

   

سڈنی: چینی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ انسداد وبا کے سامان کی ایک نئی کھیپ گزشتہ روز جزائر سلیمان پہنچ گئی ہے۔ اس کھیپ سے جنوبی بحرالکاہل میں جزیرے پر قائم ملک میں نوول کرونا وائرس کی عالمی وبا سے لڑائی میں مدد ملے گی۔سامان میں آکسیجن جنریٹر ، آکسی میٹر، حفاظتی لباس اور 3 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کٹس شامل ہیں۔جزائر سلیمان میں چین کے سفیر لی منگ نے کہا کہ چین دوطرفہ تعلقات کے بہتر مستقبل کو فروغ دینے کی خاطر تمام شعبوں میں جزائر سلیمان کے ساتھ اپنے تعاون اور تبادلوں کو مزید مستحکم کرنے کیلئے تیار ہے۔جزائرسلیمان کے وزیر برائے صحت و طبی خدمات کلوک ٹوگامانا نے چینی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ بروقت عطیہ کردہ ٹیسٹ کٹس کو پورے ملک کے ہسپتالوں، علاقائی طبی مراکز ، ابتدائی طبی امداد اور دیگر دیہی اداروں میں تقسیم کیا جائے گا۔