چین کی حمایت سے روس کو یوکرین جنگ میں فائدہ ،G-7 ممالک کا الزام

   

روم : جی 7 ممالک نے چین پرالزام لگایا ۰ہے کہ وہ روس کو سپورٹ کرکے یوکرین کے خلاف جنگ کو مزید بڑھا رہا ہے۔جی 7 ممالک کی میٹنگ اٹلی میں ہوئی جہاں میزبان اٹلی سمیت امریکہ، برطانیہ، فرانس، کینیڈا، جرمنی اور جاپان کے سربراہان مملکت شریک ہوئے۔ جی 7 اجلاس میں سربراہان نے چین کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئیکہا کہ چین کی جانب سے روس کے ڈیفنس انڈسٹریل بیس کو سپورٹ کرنے سے روس کو یوکرین میں اپنی غیر قانونی جنگ کو جاری رکھنے میں مدد مل رہی ہے جس کے بہت اہم اوروسیع تر سکیورٹی مضمرات (نتائج) ہیں۔ جی 7 ممالک نے مطالبہ کیا کہ چین، روس کو ہتھیاروں اور دیگر جنگی سازوسامان کی فراہمی روکے جو روس کے ڈیفنس سیکٹر کو مدد دے رہی ہیں، بصورت دیگر چینی اداروں کو مختلف پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ یاد رہے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا آغاز فروری 2022 میں ہوا تھا اور ایک رپورٹ کے مطابق جنگ میں اب تک 50 ہزار سے زائد روسی فوجی جب کہ 31 ہزار سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔