چین کی دراندازی پر مودی کی خاموشی حیران کن

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ چین ہندوستانی سرحد میں مسلسل دراندازی کر رہا ہے اوروہ سرحد پر سرگرمیاں بڑھا رہا ہے ، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی اس صورتحال پر خاموش ہیں اور ان کی یہ خاموشی حیران کن ہے۔ کانگریس لیڈر نے منگل کو کہا کہ چین ہندوستانی سرحد کے قریب مسلسل سرگرمیاں بڑھا رہا ہے ۔اس نے پینگونگ جھیل پر گزشتہ دومہینے کے دوران پل تعمیر کیا اوریہ تعمیراتی کام ایل اے سی (حقیقی خط قبضہ) کے بالکل قریب کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین جس طرح ہمارے لیے چیلنج بن رہا ہے ، اس کا جواب دیاجانا چاہیے ، لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ قومی سلامتی سے جڑے اس معاملے پر وزیراعظم کی خاموشی عجیب ہے۔راہول گاندھی نے کہاکہ وزیراعظم کی خاموشی توقعات کے برعکس ہے ۔ ہماری سرزمین، ہمارے لوگ، ہماری سرحدیں زیادہ تحفظ کے مستحق ہیں۔راہول اور ان کی پارٹی کانگریس طویل عرصہ سے چین کی اندازی کے خلاف مودی حکومت کو متوجہ کرتے آئے ہیں لیکن حکومت نے بے عملی کا مظاہرہ کیا ہے۔