چین کی دیسی طیارہ بردار جہاز کی مشق شروع

   

بیجنگ ۔ 30 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چین کے پہلے دیسی طور پر تیار کردہ طیارہ بردار جہاز ’ شانڈانگ ‘ نے سمندری مشقوں کی شروعات کردی ہے اور اسلحہ کی تربیت بھی دی جارہی ہے ۔ چینی ملٹری نے کہا کہ یہ چین کا دوسرا طیارہ بردار جہاز جو سالانہ منصوبہ کے مطابق سمندری مشقیں انجام دے رہا ہے ۔ ڈیفنس کے ترجمان سینئیر کرنل رین گوقیانگ نے کہا کہ اس مشقوں کے تحت دفاعی عملہ کو تربیت دی جاتی ہے اور ہتھیاروں کے ساتھ نقل و حرکت کا مشاق بنایا جاتا ہے ۔