چین کی سمندر سے خلاء میں سیٹلائٹ لانچنگ

   

بیجنگ۔ 9 اگست (ایجنسیز) چین نے اپنا اسمارٹ ڈریگن راکٹ سمندر سے خلاء میں روانہ کر دیا۔ چینی میڈیا کے مطابق چین نے اپنے مشرقی صوبے شانڈانگ سے 11 سیٹلاٹ کے ہمراہ اسمارٹ ڈریگن-3(SD-3) راکٹ خلاء￿ میں بھیج دیا۔ لانچ سینٹر کے مطابق یہ ایس ڈی 3 راکٹ کا چھٹا مشن ہے۔ ایس ڈی 3 کے چیف ڈیزائنر لی وائی نے بتایا کہ لانچ کیے جانے والے اس مشن نے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ڈی 3 راکٹ مارکیٹ میں موجود دوسرے راکٹس کی طرح تمام ان خصوصیات کا حامل ہے جو ہمیں درکار ہیں۔