چین کی طرف سے جاپان کو پیغام: ہمارے باہمی تعلقات دوراہے پر آ گئے

   

بیجنگ : چین کے ٹوکیو کے لئے سفیر ‘کونگ شوآنیو’ نے کہا ہے کہ جاپان نے چین کے ساتھ رقیب یا پھر دشمن جیسا سلوک جاری رکھا تو باہمی تعلقات خراب ہو جائیں گے۔سفیر کونگ نے جاپان۔ چین انویسٹمینٹ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی طرف سے ”جاپان۔ چین بحالی تعلقات کی 50 ویں سالانہ یاد” کے موقع پر منعقدہ سیمینار میں 100 سے زائد جاپانی انٹرپرائزروں سے آن لائن خطاب کیا۔خطاب میں کونگ نے کہا ہے کہ چین کے معاملے میں جاپان حکومت کے امریکہ کے ساتھ قریبی تعلقات نے بیجنگ کو مایوس کیا ہے۔