چین کی فیکٹری میں دھماکہ 2 افراد ہلاک ‘9 زخمی

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ 30 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) مشرقی چین کے انہوئی صوبہ میں ایک کمیکل فیکٹری میں ہوئے دھماکہ میں دو افراد ہلاک اور 9 دوسرے زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ دھماکہ جمعہ کو ہوا تھا جس کی اطلاع آج دی گئی ۔ کہا گیا ہے کہ ایک کمپنی ورکر اندر ہی پھنس گیا تھا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی ۔ یہاں فیکٹری میں صفائی اور راحت و امدادی کام شروع کردئے گئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ کمیکل فیکٹری کے اسٹوریج پلانٹ میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجہ میں یہ ورکر ہلاک ہوگیا تھا ۔ ایک اور شخص ہلاک اور 9 دوسرے زخمی بھی ہوئے ہیں۔