بیجنگ، 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے ساتھ تجارتی کشیدگی کے درمیان چین کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں اس برس کی تین سہ ماہی میں گزشتہ 27 برسوں میں سب سے سست اضافہ درج کیا گیا۔ سال 2019 کے تین سہ ماہی میں چین کی جی ڈی پی میں 6.2 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے ۔ اعداد و شمار کے قومی بیورو نے امریکہ کے ساتھ چین کی بڑھتے تجارتی تنازعہ کے درمیان ایک رپورٹ میں کہا کہ ملک کی معاشی ترقی میں کمی آئی ہے اور تیسری سہ ماہی میں جی ڈی پی میں 6.0 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے ۔ شماریات کے بیورو نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ‘‘ابتدائی تخمینے کے مطابق چین کی مجموعی گھریلو پیداوار میں پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پر 69.779 ٹریلین یوآن (تقریباً 9.8 ٹریلین ڈالر) کا اضافہ ہوا یعنی سال در سال 6.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تیسری سہ ماہی میں 6 فیصد کا اقتصادی اضافہ ہوا ہے ، جو تجزیہ کاروں کی پیش قیاسی سے کم ہے ۔ تجزیہ کاروں نے جی ڈی پی میں 6.1 فیصد تک کے اضافے کی امید ظاہر کی تھی۔واضح رہے کہ چین نے 2019 میں جی ڈی پی میں اضافہ کا ہدف 6 سے 6.5 فیصد رکھا ہے ۔
اڈانی گروپ کوآسٹریلیا میں ریل پراجکٹ کیلئے خطیر رقمی کنٹراکٹ
سڈنی ۔ 18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اڈانی گروپ نے جمعہ کے روز ایک اہم بیان دیتے ہوئے بتایا کہ گروپ نے آسٹریلیا کی مارٹینس ریل کو زائد از 100 ملین آسٹریلیائی ڈالرس مالیت ریل کنٹراکٹ دیا ہے تاکہ اس کی مائننگ خدمات کے انفراسٹرکچر کو مزید تقویت حاصل ہوسکے۔ اڈانی مائننگ کے سی ای او لوکاس ڈو نے کہا کہ کارمائیکل پراجکٹ کے لئے بھی زائد از 450 ملین آسٹریلیائی ڈالرس کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے جو علاقائی کوئنز لینڈ کے بیشتر علاقوں کا احاطہ کرتا ہے۔