چین کی نئی الیکٹرک کار نے آتے ہی دُھوم مچادی

   

بیجنگ: چین میں نئی الیکٹرک کار نے آتے ہی دھوم مچادی ، صرف ایک دن میں دنیا بھر سے ہزاروں آرڈر مل گئے ۔تفصیلات کے مطابق چین کی اسمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک کار متعارف کروا دی اور کمپنی جلد مزید گاڑیاں بنانے آرڈر لینا شروع کر دیگی۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹو لی جون کا کہنا ہے کہ شیاؤمی کی کار ‘اسپیڈ الٹرا’ (ایس یو 7) کی قیمت 29 ہزار 900 ڈالر ہوگی۔شیاؤمی کی جانب سے الیکٹرک کار متعارف کروانے کے عمل کو ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا اور ‘بی وائے ڈی’ کا مقابلہ کرنے کی کوشش کہا جا رہا ہے ۔ بی بی سی کے مطابق شیاؤمی ایس یو 7 خریدنے کے خواہشمند افراد کو اس کیلئے تقریباً چھ مہینے انتظار کرنا پڑے گا۔چینی سوشل میڈیا پر اسکرین شاٹس کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کو گاڑی کیلئے 27 ہفتے رکنا پڑے گا۔اس سے قبل کمپنی کا کہنا تھا کہ ایس یو 7 متعارف کروانے کے 24 گھنٹوں میں انہیں 89 ہزار پری آرڈر ملے ہیں۔شیاؤمی نے ایک ایسے وقت میں الیکٹرک کار متعارف کروائی جب دُنیا بھر میں ان گاڑیوں میں دلچسپی میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔