بیجنگ : چین کے ایک سیاحتی مقام پر جہاں لوگوں کو پہاڑوں پر چڑھنا جدوجہد معلوم ہوتی تھی، اب ان کیلئے باقاعدہ طویل اسکیلیٹر نصب کردیا گیا ہے۔چین کے صوبہ ژی جیانگ میں خوبصورت پہاڑی مقامات کی سیر کرنے والے سیاح اب پہاڑی پیدل سفر سے مکمل طور پر اجتناب کر سکتے ہیں اور بہترین نظارے والے مقامات تک پہنچنے کیلئے سینکڑوں میٹر طویل اسکیلیٹرز پر سوار ہوسکتے ہیں۔ چین کے صوبہ ژی جیانگ میں ٹور آپریٹرز نے پہاڑوں پر بڑے پیمانے پر اسکیلیٹرز نصب کیے ہیں تاکہ سیاحوں کو عملی طور پر بغیر کسی کوشش کے بہترین نظاروں تک رسائی حاصل کرنے میں مدد ملے۔حسین نظارے جو کبھی صرف خطرناک پگڈنڈیوں پر پیدل سفر کے ذریعہ ہی قابل رسائی تھے اب ہر شخص کیلئے دستیاب ہیں۔