واشنگٹن۔7 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دوسری جنگ عظیم کے دوران چین کی ہانگ کانگ کی پالیسی کو جرمن نازی ازم سے تشبیہ دی۔ہفتہ کے روز ایک روزنامہ کو انٹرویو دیتے ہوئے پومپیو نے کہاکہ چینی کمیونسٹ پارٹی نے برطانیہ کے ساتھ معاہدے میں جو وعدے کیے تھے اسے اس نے اسی وقت توڑ دیئے جب اس نے ہانگ کانگ کے عوام کو آزادی سے محروم کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ ٹھیک اسی طرح کے کچھ دنوں میں واپس لئے گئے وعدوں کی طرح ہیں جیسے جرمنی نے بقیہ یوروپ کے ساتھ کیا تھا۔ٹرمپ انتظامیہ نے چین پرغیر منصفانہ تجارتی طریقوں ، انسانی حقوق کی پامالیوں اور ہانگ کانگ کی خصوصی حیثیت پرتجاوزات کا الزام عائد کیا۔ اس کے سبب امریکہ اورچین کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی ہے ۔ چین نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور امریکہ پر بین الاقوامی قانون کی متعدد دفعات کی خلاف ورزی کا بھی الزام عائد کیا ہے ۔