بیجنگ : ہندوستانی سفارتخانہ کے مطابق چینی یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم ہندوستانی طلباء کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آن لائین تعلیم حاصل کریں ۔چین میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد ہندوستان اور چین کے درمیان پروازوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ چین نے پروازوں کو اجازت دینے سے انکار کردیا ہے اور یہ پابندیاں جاری رہیں گی ۔ آنے والے مہینوں تک ہند۔چین کے درمیان کوئی طیارہ پرواز نہیں کرے گا ۔