چین کے ایک اسکول میں آٹھ بچے چاقو کے حملہ میں ہلاک

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ ۔ 3 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وسطی چین کے ایک پرائمری اسکول میں پیش آئے ایک دلسوز واقعہ میں ایک ایسے شخص نے جو حال ہی میں جیل سے رہا ہوا تھا ، آٹھ بچوں کو چاقو گھونپ کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ گلوبل ٹائمز کے مطابق یہ دلسوز واقعہ پیر کے روز صبح 8 بجے چاؤیانگپو گریڈ اسکول میں رونما ہوا جو ہبائی صوبہ کے بائیانگ پنگ مستقر میں واقع ہے ۔ حملہ میں آٹھ بچوں کے ہلاک ہونے کے علاوہ دیگر دو بچے شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ حملہ آور ایک مقامی شخص بتایا گیا ہے جسے فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا ۔ قبل ازیں اس نے اپنی گرل فرینڈ کی آنکھ نکالنے کی کوشش کی تھی اور گرفتاری کے بعد اسے آٹھ سال کی سزائے قید دی تھی جس کی تکمیل کے بعد ماہ مئی میں اس کی رہائی عمل میں آئی تھی ۔