چین کے ایک اسکول میں کمیکل حملہ، 51 بچے جھلس گئے

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوب مغربی چین کے صوبہ یونن کے ایک کنڈر گارٹن اسکول میں ایک شخص داخل ہوا اور اس نے بچوں پر کمیکل چھڑک دیا جس کے نتیجہ میں 51 بچوں کے بشمول 54 افراد جھلس گئے۔ حکام نے بتایا کہ چین میں کسی اسکول پر یہ اپنی نوعیت کا منفرد قاتلانہ حملہ ہے۔ حکام نے بتایا کہ کیوان شہر میں پیر کی صبح یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب 23 سالہ ایک شخص اسکول میں داخل ہوکر بچوں پر کاسٹک سوڈا (سوڈیم ہائیڈرو اکسائیڈ) چھڑک دیا۔