چین کے ایک شہر میں کورونا لاک ڈاؤن کوویڈ کیسوں میں یکایک اضافہ

   

بیجنگ : چین نے 4 ملین (40 لاکھ) کی آبادی والے ایک شہر میں آج بروز منگل کورونا لاک ڈاؤن لاگو کردیا۔ سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ چند دنوں سے شہر میں نئے کوویڈ کیسوں میں اضافہ ہوگیا چنانچہ حکام نے ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا اور لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بیجنگ حکومت نے 2019 ء کے اواخر میں شروع ہوئی کوویڈ بیماری سے مؤثر لاک ڈاؤن کے ذریعہ ہی نمٹا تھا۔ چین دنیا بھر میں سب سے پہلے کورونا انفیکشن پر قابو پانے والے ملکوں میں سے ہے۔