چین کے باہر کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 10 ہزار سے متجاوز : ڈبلیو ایچ او

   

ماسکو۔ 4 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین کے باہر نوویل کورونا وائرس متاثرین کے 1700 سے زیادہ نئے معاملے درج کئے گئے ہیں جس کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 10,000سے زائد ہو گئی ہے ۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس پر پوزیشنگ رپورٹ میں کہا کہ چین کے باہر 72 ممالک میں کورونا وائرس انفیکشن کے 1792 نئے کیس کی تصدیق کی گئی ہے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 10566 ہو گئی ہے ۔ چین سے باہر کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 177 ہو گئی ہے ۔قابل غور ہے کہ اس وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے چین میں 2981، جنوبی کوریا میں 31، ایران میں 77، اٹلی میں 52، جاپان میں چھ، فرانس میں چار،ا سپین میں ایک اور امریکہ میں چھ لوگوں کی موت ہو گئی ہے ۔