جنیوا ۔ /10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عالمی صحت تنظیم نے میڈیا کی ان رپورٹس کو مسترد کردیا جس میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ چین کے دباؤ کے باعث اس نے کورونا وائرس سے متعلق معلومات کو روکے رکھا تھا ۔ اقوام متحدہ کی اس ایجنسی کا کہنا ہے کہ جرمنی کی میگزین میں ڈبلیو ایچ او کے سربراہ تیدروس اور چین کے صدر ژی جن پنگ کے درمیان /21 جنوری کو ہوئی ٹیلیفونی بات چیت سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے ۔ جس میں چینی صدر نے اس وائرس کے انسان سے انسان میں منتقل ہونے سے متعلق معلومات کو روکنے اور اسے وباء قرار دینے میں تاخیر کی بات کی تھی ۔