چین کے دفاعی بجٹ میں اضافہ

   

بیجنگ۔ چین نے اپنے دفاعی بجٹ میں 7.1 فیصد کا اضافہ کر دیا ہے۔ ہفتہ کے دن بتایا گیا ہے کہ سن 2022 میں ملکی دفاعی بجٹ پر 229 بلین امریکی ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔ بیجنگ کے مطابق انڈو پیسفک ریجن میں امریکی فوجی موجودگی کے تناظر میں چین نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ دفاعی بجٹ کے حوالے سے چین امریکہ کے بعد دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ رواں سال کے لیے امریکی دفاعی بجٹ کا حجم 768 بلین ڈالر ہے۔ بیجنگ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے جنگی سازوسامان کو جدید خطوط پر استوار کرنا چاہتا ہے۔