بیجنگ : چین میں سابق نائب وزیر برائے تحفظ عامہ سن لی جون کو کرپشن، اسٹاک مارکیٹ میں ہیراپھیری اور غیر قانونی طور پر آتشیں اسلحہ رکھنے کے جرم میں 2 سال کی مہلت کے ساتھ سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ چین کے شمال مشرقی صوبہ جیلن کے چھانگ چھون کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے بتایا کہ سن لی جون کو تاحیات سیاسی حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے اور تمام ذاتی اثاثے ضبط کر لیے گئے ہیں۔