چین کے ساتھ احتیاط سے نمٹنے کی ضرورت :کانگریس

   

نئی دہلی ۔کانگریس نے حکومت پر کوویڈ 19 سے نمٹنے میں ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی بد انتظامی کی وجہ سے ملک اس وبا کی شدید زد میں ہے اور اسی دوران چین سرحد پر اس سے بڑا بحران کھڑا ہوگیا ہے جس سے احتیاط سے نہیں نمٹا گیا تو حالات بہت نازک جائیں گے ۔کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کوویڈ 19 ,چین سرحد پر دراندازی اور دیگر مسئلوں پر منعقد پارٹی کی سپریم، کانگریس ورکنگ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ کوویڈ 19 سے نمٹنے میں ناکام رہی حکومت نے لوگوں کو ان کے حال پر ہی چھوڑ دیا ہے ۔اس وبا سے نمٹنے میں سامنے آئی حکومت کی بدانتظامی ملک کے لئے خطرناک ثابت ہوگی۔انہوں نے کہاکہ اسی دوران نیا بحران چین سرحد پر پیدا ہوا ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت سفارتی سطح پر غوروخوض کرکے اس بحران کے حل کے لئے مضبوط اور سلجھی ہوئی پہل کرے گی اور ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے سمجھداری سے قدم اٹھائے گی۔سابق وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا کہ یہ حکومت کوویڈ 19 سے ہمت اور موثر طریقے سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے اور اب ملک کے سامنے اس سے بڑا بحران چین سرحد پر پیدا ہوگیا ہے ۔یہ بہت نازک معاملہ ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے حکومت کو سنجیدہ اور موثر کوشش کرنی ہوگی۔