چین کے ساتھ ریل لنک پراجکٹ مہاتر محمد منسوخ کردیں گے ؟

   

کوالالمپور ۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ملائشیا مہاتر محمد نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ چین کی تائید والے کروڑہا ڈالرس کا ریل رابطہ پراجکٹ بہت زیادہ مہنگا ہے جس کے بعد حکومت کو آئندہ 30 سالوں تک زائد قرضوں کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ یاد رہیکہ گذشتہ سال مئی میں مہاتر محمد ایک بار پھر ملائشیا کے وزیراعظم بنے تھے۔ انہوں نے ملک کے کئی انفراسٹرکچر پراجکٹس کو ختم کردیا کیونکہ ان پراجکٹس کے ذریعہ بدعنوانی اور رشوت خوری بہت زیادہ بڑھ گئی تھی جو کچھ اور نہیں بلکہ سابقہ حکومت کا کیا دھرا ہے تاہم اس کے باوجود ایسٹ کوسٹ ریل لنک جیسے 20 بلین ڈالرس والے پراجکٹ پر ہنوز غیریقینی چھائی ہوئی ہے۔ مہاتر نے جو کچھ بھی کہا ہے اس سے یہ کہنا پڑتا ہے کہ موصوف ریل لنک پراجکٹ کو منسوخ کردیں گے۔