تہران ۔ ایران اور چین آئندہ پچیس سال کے لئے ایک تعاون معاہدے پر دستخط کرنے جارہے ہیں۔ دارالحکومت تہران میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کے مطابق ہفتہ 27 مارچ کے روز اس معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے سرکاری میڈیا کو مزید بتایا کہ یہ معاہدہ اسٹریٹجک، سیاسی اور اقتصادی عناصر پر مشتمل ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ایران کے دورے کے موقع پر اس معاہدے پر دستخط کیے جارہے ہیں۔
