چین کے سرکردہ مخالفین میں سے ایک پر ’می ٹو‘ کے الزامات

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ : ڈی ڈبلیو نے تیانمن کے طالب علم قائد وانگ ڈین کے خلاف جنسی زیادتی اور ہراساں کرنے کے دعووں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا پردہ فاش کیا ہے۔ ممتاز کارکن کو تائیوان میں مجرمانہ تحقیقات کا سامنا ہے۔ چین میں جمہوری تحریک سے تیانمن کے طالب علم قائد وانگ ڈین کا جتنا قریبی ربط رہا ہے، اتنا قریبی تعلق شاید ہی کسی دوسرے چہرے کا ہو۔ 4 جون 1989 کو پرتشدد کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں، جس میں بیجنگ کے لا تعداد باشندوں، کارکنوں اور طلباء کو ہلاک کر دیا گیا تھا، اس کے لیے، حکومت کو جو افراد سب سے زیادہ مطلوب تھے، ان میں پتلے دبلے 20 سالہ وانگ سر فہرست تھے۔ انہیں فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا تھا اور پھر انہوں نے اگلے نو برس زیادہ تر چینی جیل میں گزارے۔ سن 1998 میں بل کلنٹن کی انتظامیہ نے انہیں آزاد کر وایا تھا۔ تبھی سے وانگ نے چین میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے تعلق سے اپنی وکالت جاری رکھی اور جلاوطنی میں بھی تیانمن کی یاد کو محفوظ رکھا۔ تاہم تائیوانی شہری کے لی یوآن چن کے لیے، یہی چار جون سن 1989 کی برسی، نہ صرف تیانمن کے مظالم کو یاد کرتی ہے۔
بلکہ انہیں ایک ذاتی گہرا صدمہ بھی پہنچاتی ہے۔