اسلام آباد ۔ /14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس سے متاثرہ چین کے شہر واہان سے پاکستان کے 800 طلباء کو واپس بلانے کی اپیل کی گئی ہے ۔ ان پاکستانی طلباء نے اپنی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ فوری طور پر انہیں شہر واہان سے نکال دے ۔ ہر صبح ان پر ذہنی دباؤ بڑھتا جارہا ہے ۔ برائے کرم ہمیں یہاں سے نکال لیں ۔ ایک طالب علم نے کہا کہ شہر کی یونیورسٹی میں زیرتعلیم 5 پاکستانی طلباء کورونا وائرس سے متاثرہ ہوئے ہیں ۔ پاکستانی حکومت نے چین کے ساتھ اظہار یگانگت کا مظاہرہ کرنے کی خاطر اپنے طلبا ء کو چین سے واپس بلانے سے انکار کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پاکستانی طلباء چین کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم ہیں ۔
