چین کے صدر کا دورۂ اٹلی ، فرانس اور روم

   

بیجنگ ۔ 18 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) صدر چین ژی جن پنگ اٹلی اور فرانس کا اس ہفتہ دورہ کریں گے ۔ وزارت خارجہ کے ایک بیان کے بموجب مقامی ماہرین اُن کے ہمراہ ہوں گے جو عالمی تجارتی انفراسٹرکچر پروگرام میں تحفظات کے اظہار کے باوجود شریک ہیں۔ تحفظات کا اظہار یوروپی یونین کے رُکن ممالک نے کیا تھا ۔ صدر ژی جن پنگ کا یہ سرکاری دورہ 26 مارچ کو شروع ہوگا ۔ اٹلی کے ایک عہدیدار نے گزشتہ ہفتہ کہا تھا کہ وہ چین کے ساتھ ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کریں گے جو کوئی پابندی عائد نہیں کرتی ، تاہم اٹلی اس پر عمل آوری کا پابند نہیں ہوگا ۔ اُنھوں نے کہاکہ ژی صدر اٹلی جارجیا میٹرلہ سے اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے ۔ ان کی ملاقات پارلیمانی قائدین سے بھی ہوگی ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنی حسب معمول پریس کانفرنس میں اس کا انکشاف کیا ۔ چین اور اٹلی کے درمیان تعاون اس لئے ہورہا ہے کیونکہ صدر چین کے دورۂ یونان کے بعد یونان شاہراہِ ریشم معاشی راہداری میں شامل ہوچکا ہے ۔ چین کو توقع ہے کہ وہ دیگر یوروپی ممالک کو بھی اس پراجکٹ میں شمولیت کی ترغیب دے سکتا ہے۔ اُن کا دورۂ بحرۂ روم ایک تاریخی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ چین۔مناکو تعلقات میں مزید استحکام پیدا ہونے کے امکانات ہیں۔ فرانس میں صدر چین وزیراعظم فرانس میکرون سے ملاقات کریں گے ۔ اُن کی ملاقات فرانس کے پارلیمانی قائدین سے بھی ہوگی ۔