چین کے عالمی اسٹریٹجک اثر کو کم کرنے ٹرمپ کا نیا قانون

   

واشنگٹن، یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہند بحر الکاہل خطے میں چین کے اسٹریٹجک اثرات کو کم کرکے امریکی مفادات کو فروغ دینے سے متعلق کثیر جہتی حکمت عملی بنانے کے لئے ایک بل پر دستخط کئے ہیں۔ صدارتی آفس وائٹ ہاؤس نے پیر کو ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ مسٹر ٹرمپ نے ایشیا ری ایشیورینس انیشییٹیو ایکٹ 2018 پر دستخط کیا ہے ۔ اس قانون نے ہند بحر الکاہل علاقے میں امریکی سیکورٹی، اقتصادی مفادات اور اقدار کو فروغ دینے کے لئے ایک کثیر مقصدی حکمت عملی قائم کی ہے ۔کانگریس نے اس مہینے کے آغاز میں اس سے متعلق ایک بل منظور کردیا، جس کے تحت دنیا بھر میں چین کا اسٹریٹجک اثرات اور بین الاقوامی نظام کو نظرانداز کرنے کی مبینہ کوشش کو کم کرنے سمیت دوسرے مقاصد کے لئے 1.5 بلین ڈالرس کی رقم فراہم کرنے کا التزام کیا گیا ہے ۔
قانون میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کو ایک سفارتی حکمت عملی تیار کرنا چاہئے جس میں مشترکہ سمندری فوجی مشقیں اور مشرقی اور جنوبی چینی سمندر میں شپنگ کی آزادی کے لئے اتحادیوں کے ساتھ شراکت داری میں کام کرنا شامل ہیں۔

Women s struggle for a breakthrough essay schreiben englisch in ski jumping.