بیجنگ: چین نے فوجی اہلکاروں کی بے عزتی پر 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔چین نے ہندوستان کیساتھ سرحد پر جھڑپ میں ہلاک 4 فوجیوں کی توہین پر 6 افراد کو گرفتار کیا ۔چینی میڈیا کے مطابق ان افراد کو ’شہید‘ قرار دیے جانے والے فوجیوں کیخلاف پروپیگنڈا کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ملک بھر میں کارروائیوں میں 6 افراد کو 15 روز تک کیلئے حراست میں لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمین ملک سے باہر ہیں جنہیں وطن واپسی پر گرفتار کیا جائے گا۔چینی حکومت قومی ہیروز کیخلاف آواز اٹھانے اور سرکاری بیان پر سوال اٹھانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کررہی ہے۔