چین کے لاکھوں افراد لاک ڈاؤن کے بعد سیروتفریح میں مصروف

   

Ferty9 Clinic

٭ چین کے لاکھوں افراد ملک بھر میں سیروتفریح میں مصروف ہوگئے ہیں۔ چین کی میڈیا نے عوام کی اس تفریح کو انتقامی سیاحت قرار دیا ہے۔ کوروناوائرس کے باعث ملک میں کئی مہینوں تک لاک ڈاؤن نافذ تھا۔ لاک ڈاؤن ختم کرنے کے بعد عوام اپنے گھروں سے نکل کر ملک بھر کے سیاحتی مقامات کا دورہ کررہے ہیں۔ کوویڈ۔19 وباء کے باعث چین کے شہری اپنے گھروں میں ہی بند تھے۔ تقریباً 550 ملین چینی شہریوں نے 8 روزہ عوامی تعطیلات کے دوران سیروتفریح کیلئے اپنے گھروں کو خیرباد کہہ دیا اور سیاحتی مقامات پہنچ گئے۔