بیجنگ: چین کے وسطی شہر کے ایک مارشل آرٹس اسکول میں آگ لگنے سے 18 بچے ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔ہلاک ہونے والے بیشتر بچوں کی عمریں 7 سے 16 سال کے درمیان ہے۔ڑیچینگ کاؤنٹی حکومت کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ حکام آگ کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔سرکاری ملازمین کے مطابق بیجنگ توتیاؤ نیوز کے حوالے سے بتایا گیا کہ آگ لگنے کے وقت احاطے میں 34 طلبہ موجود تھے۔