ایٹہ:19مارچ(سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش کے ضلع ایٹہ کے جلیسر میں چین کے وہان شہر سے آئی نہا یادو کو سردی،زکام اورکھانسی کی شکایت ہونے پر ضلع اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے ۔ایٹہ کے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر اجے اگروال نے بتایا کہ ہم کسی قسم کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے ہیں۔نہایادو کو خصوصی ایمبولنس سے جلیسر سے ایٹہ لا کر ضلع اسپتال کے آئیسولیسن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے ۔ان کے نمونے لے کر جانچ کے لئے بھیجے جارہے ہیں۔