چین کے پائلٹ پر تاحیات پابندی

   

کاک پٹ میں خاتون مسافر کی تصویر وائرل ہونے کے بعد چین کے ایک پائلٹ پر جہاز اڑانے پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ خاتون ’’V ‘‘ کا نشان بتا رہی ہے جبکہ اس کے قریب ریفرشمنٹ بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔ ایر گولیئن نے بتایا کہ کاک پٹ میں غیر متعلقہ فرد کو اجازت دینا قواعد کی خلاف ورزی ہے۔