بیجنگ یکم فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چین میں کورونا وائرس کے باعث شمال مغربی خطے سنکیانگ ایئرپورٹ میں گزشتہ 4 روز سے پھنسے ہوئے 150 پاکستانیوں نے حکومت سے اپیل کی کہ انہیں وہاں سے نکال کر گھر پہنچایا جائے ۔سنکیانگ ایغور کے خودمختار خطے کے دارالحکومت ارومچی کے ایئرپورٹ میں کئی روز سے پھنسے پاکستانیوں میں اکثریت طلبا اور ان کے اہل خانہ کی ہے اور ان کے ساتھ تاجروں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے ۔چین میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 259 سے تجاوز کرگئی ہے۔
