چین کے 14 عہدیداروں پر امریکی پابندی

   

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ پومپیو کے مطابق چین کے خلاف نئی پابندیاں اس امر کا ثبوت ہیں کہ ہانگ کانگ کی خود مختاری کو نظر انداز کرنے کے لیے چین کو ذمہ دار قرار دینے کے خاطرامریکہ اپنے اتحادیوں اور حامیوں کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔ امریکی وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ نے پیر کے روز چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے 14 نائب صدور کے امریکہ میں موجود اثاثوں کو منجمد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں اور ان کے کنبے کے افراد کو امریکہ کے سفر کرنے پر پابندیاں عائد کر دیں۔چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے ہی ہانگ کانگ کے لیے جون میں نئے سخت سکیورٹی قانون کو منظوری دی تھی۔