چین ہوٹل حادثہ میں مہلوکین کی تعداد 29ہوگئی

   

فوجھو، 12مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین کے فوجیان صوبہ میں ہوئے ہوٹل حادثہ میں جمعرات کو مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 29ہوگئی۔مقامی بچاو ہیڈکوارٹر کے مطابق بچا و عملہ نے کوانجھاو شہر میں ایک نعش برآمد کی جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 29ہوگئی ہے ۔فوجیان صوبہ کے کوانجھاو شہر میں واقع شنجیا ہوٹل کی عمارت ہفتہ کو منہدم ہوگئی تھی جس میں 71لوگ پھنس گئے تھے اور 42لوگوں کو بچا لیا گیا تھا جبکہ پانچ لوگ سنگین طورپر زخمی ہوگئے تھے ۔ حادثہ میں بچاو عملہ کو 27 نعشیں ملیں جبکہ دو دیگر کو ڈاکٹروں کی کوششوں کے بعد بھی بچایا نہیں جاسکا۔ ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ حادثہ کے وقت ہوٹل میں کچھ کام چل رہا تھا۔کوانجھاو کے ڈپٹی میئر ہونگ جکیانگ نے کہاکہ واقعہ کے لئے ذمہ دار لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔