چین ہی کورونا اموات کیلئے ذمہ دار ٹرمپ کا پھر الزام

   

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا ماننا ہے کہ چین ہی مہلک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کیلئے ذمہ دار ہے ، جس نے دنیا بھر میں 4.56 لاکھ اور امریکہ میں زائد از 1.22 لاکھ مریضوں کی جان لے لی ہے۔ وائیٹ ہاؤز کی پریس سکریٹری کے مک فنانی نے پیر کو نیوز کانفرنس میں بتایا کہ صدر کو چین پر ذمہ داری ڈالنے میں کوئی تعصب نہیں اور وہ امریکی دستوں کے ساتھ گھڑے ہیں جنہیں چین غلط اطلاعات کی مہم کا نشانہ بنارہا ہے۔ ٹرمپ نے حالیہ الیکشن ریالی میں ’’کنگ فلو‘‘ کی اصطلاح استعمال کی تھی جس کے تعلق سے پریس سکریٹری نے وضاحت کی ہے۔