بیجنگ ۔26 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین کی وزارت کامرس نے آج ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور چین کے درمیان اس وقت جو تجارتی جنگ جاری ہے اُس کے خاتمہ کیلئے چینی اور امریکی تجارتی مذاکرات کاروں نے فون پر بات چیت کرتے ہوئے اس تنازعہ کی یکسوئی کیلئے ایک ابتدائی معاہدہ کو قطعیت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایک مختصر سے نوٹس میں وزارت نے کہاکہ نائب وزیراعظم لیوہی اور دیگر سینئر عہدیداروں نے امریکی تجارتی نمائندہ رابرٹ لائیتھیزر اور وزیر مالیات اسٹیون نوچن سے بات چیت کی ہے ۔