چین ۔امریکہ تعلقات ’نئے دو راہے‘ پر ہیں: چینی وزیر خارجہ

   

بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے تعلقات اس وقت ایک نئے دو راہے پر ہیں۔ انہوں نے یہ بات آج میڈیا کو انٹرویو میں کہی۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت گزشتہ برسوں کے بے مثال مشکل تعلقات کے بعد اب دونوں ممالک کے مابین بہتر تعلقات اور مذاکرات کے نئے دور کی امید پیدا ہوئی ہے۔ صدر ٹرمپ کے دور اقتدار کے دوران دنیا کی ان دو بڑی معیشتوں کے باہمی تعلقات انتہائی کشیدہ رہے تھے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے حال ہی میں فوج سے تعلقات کا الزام عائد کرتے ہوئے متعدد چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔