چین ۔امریکہ معاہدہ ، ایک رات میں 84 ارب ڈالر کا منافع!

   

لندن ۔ 16 مئی (ایجنسیز) چین اور امریکہ کے درمیان حالیہ تجارتی معاہدے نے عالمی معیشت میں مثبت لہر دوڑائی، جس کا براہِ راست اثر اسٹاک مارکیٹ اور دنیا کے بڑے سرمایہ داروں کی دولت پر پڑا۔ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق صرف ایک رات میں دس ارب پتی افراد کی مشترکہ دولت میں 83.7 ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا جسے معاشی ماہرین ایک تاریخی واقعہ قرار دے رہے ہیں۔اس فہرست میں سب سے زیادہ منافع میٹا کے مارک زکربرگ نے کمایا جن کی دولت میں 16.1 ارب ڈالر کا اضافہ ہواجبکہ ایلون مسک اور جیف بیزوس بالترتیب 14.5 اور 14.3 ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ ان کے قریب پہنچ گئے۔ زیادہ تر فائدہ ٹیکنالوجی کمپنیوں سے وابستہ افراد کو ہوا۔