چین ۔ امریکہ بات چیت ٹیرف کے خاتمہ سے مشروط

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ: چین نے جمعہ کے روز جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم، ٹیرف (محصولات) پر مذاکرات کے موضوع پر، امریکی پیشکش کا جائزہ لے رہے ہیں۔ لیکن واشنگٹن کو پہلے ان ٹیرف کو ختم کرنے کے لیے تیار ہونا چاہیے جن کی وجہ سے عالمی منڈیاں اور رسدی زنجیریں متاثر ہو رہی ہیں اس کے بعد ہی بات چیت شروع ہو سکتی ہے۔ امریکی محصولات، جو کئی چینی مصنوعات پر 145 فیصد تک پہنچ چکے ہیں، اپریل میں نافذ ہو گئے تھے۔ اس کے جواب میں بیجنگ نے امریکہ سے درآمدات پر 125 فیصد نئے محصولات عائد کر دیئے تھے۔ اعلیٰ درجے کی ٹیکنالوجی کی مصنوعات جیسے اسمارٹ فونوں، سیمی کنڈکٹر وں اور کمپیوٹروں کو امریکی محصولات سے عارضی چھوٹ دی گئی ہے۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چین کی طرف سے محصولات پر مذاکرات کے لیے رابطہ کے بارہا دعوے کے بعد رواں ہفتہ جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ کسی معاہدہ کا ’بہت اچھا موقع‘ ہے۔