واشنگٹن ۔ 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وائیٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کے اعلیٰ اہلکاروں کے درمیان تازہ تجارتی مذاکرات توقع سے زیادہ بہتر جا رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ فریقین کے درمیان بات چیت بہت اچھی رہی۔ امریکہ اور چین کی ایک دوسرے کے خلاف تجارتی رکاوٹوں سے عالمی معیشت میں کساد بازاری کے خدشات نے جنم لے رہے ہیں۔ امریکی چیمبر آف کامرس کے ایک اعلیٰ اہلکار کے مطابق ان مذاکرات کے دوران اعتماد سازی کے لیے ایک معاہدے پر اتفاق کی کوشش کی جائے گی۔واضح رہیکہ گذشتہ چند ماہ سے دنیا کی مذکورہ دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی جنگ جاری ہے۔
برطانیہ کے شاپنگ مرکز میں کئی افراد چاقو زنی کا شکار
لندن ۔ /11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کئی افراد ایک مصروف شاپنگ سنٹر مانچسٹر میں شکار ہوگئے ۔ پولیس کے بموجب ہنگامی خدمات میں کہا کہ کم از کم 4 افراد ان واقعات کے دوران زخمی ہوگئے ۔ کسی کی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔
