ٹوکیو ۔ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں رواں پیرالمپک کھیلوں2020 میں میڈلس کی فہرست میں چین مجموعی طور پر 16 میڈلسکے ساتھ پہلے مقام پر ہے ۔ آسٹریلیا مجموعی طور پر 12 میڈلس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔ آسٹریلیا نے کھیلوں کے پہلے دن چھ گولڈ میڈلس جیتے ۔ اس کے علاوہ اس کے پاس دو سلور اور چار برونز میڈلس ہیں۔سائیکلسٹ پیگے گریکو نے آسٹریلیا کے لئے کھیلوں میں گولڈ میڈلجیتا ہے ۔ انہوں نے نہ صرف خواتین کی ٹریک سائکلنگ سی3-1 تین ہزار میٹر مقابلہ جیتا بلکہ اپنے پچھلے تیسرے زمرے کے عالمی ریکارڈ کو بھی توڑا جو انہوں نے اسی دن کوالیفکیشن میں بنایا تھا۔اس دن سوئمنگ اور وہیل چیئر فیسنگ ( تلوار بازی ) میں بھی میڈلس دیئے گئے ، جس میں چین نے چاروں گولڈ میڈلسجیتے ۔ وہیل چیئر فینسر لی ہاؤ نے پیرالمپک مقابلے میں یوکرین کے آرٹم مانکو کو شکست دے کر چین کو فیسنگ میں پہلا گولڈ میڈلدلایا۔اس کے بعد چینی تیراک ژانگ لی نے خواتین کی200 میٹر فری اسٹائل ایس5 میں ملک کے لئے پانچواں گولڈ میڈلجیتا۔ برطانیہ کی ٹولی کیرنی آخری50 میٹر میں پیچھے رہ گئی جنہیں سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔