چیوڑلہ حادثہ کی کئی دردناک داستانیں

   

نوجوان ماں و شیرخوار بیٹی کی جان گئی ۔ تین جواں سال بہنیں فوت
حیدرآباد : 3 نومبر (سیاست نیوز) چیوڑلہ سڑک حادثہ میں کئی ہلاکتوں کی وجہ سے کئی خاندان تباہ ہوگئے ۔کسی کے گھر ننھے مہمان کا استقبال تھا تو کسی کی شادی شدہ زندگی کا آغاز تھا ، کوئی ماں اپنی بیٹی کو سسرال روانہ کررہی تھی تو ایک ماں اپنی لڑکیوں کیلئے راشن کی منظر تھی ۔ اس حادثہ نے ایسے زخم چھوڑے ہیں جو شاید اسی حادثہ کو کبھی بھلانے نہیں دیں گے ۔ بچے یتیم ، ماں باپ ہلاک دردناک حقائق وجود کو ہلا دینے والی داستانوں کو اس حادثہ نے جنم دیا ۔ چیوڑلہ سڑک حادثہ میں صالحہ اور دو ماہ کی بچی کے ساتھ ہلاک ہوگئیں ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ماں بیٹی کی تصاویر ماں کی نعش ماں کی نعش کی آغوش میں مردہ بیٹی کی تصویر نے انسانی دلوں کو جھنجھوڑ دیا اور ہردیکھنے والی آنکھ نم دیدہ ہوگئی ۔ صالحہ جن کی عمر 20سال بتائی گئی ہے اپنی شیرخوار بیٹی کے ساتھ جس کی عمر 2ماہ بتائی گئی ہے ، آج صبح سسرال کیلئے روانہ ہوئی تھی ۔ ذرائع کے مطابق صالحہ کی شادی گزشتہ سال وحید سے ہوئی تھی جو سائی نگر حیدرآباد کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ صالحہ مائیکے اندرا نگر تانڈور آئی تھی اور آج صبح سسرال واپس ہورہی تھی ۔ صالحہ اپنی دو ماہ کی بچی کے ساتھ بس میں سوار تھی جو حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ صالحہ اور ان کی بچی کی موت سے کئی خاندانوں میں کہرام مچ گیا ۔ اس طرح کی ایک اور داستان گاندھی نگر تانڈور کے ساکن ایلایا گوڑ کی ہے جن کی تین ہونہار ذہین لڑکیاں اس حادثہ میں ہلاک ہوگئی ۔ ایلایا گوڑ کی تین نوجوان لڑکیاں اس حادثہ میں ہلاک ہوگئی جو بالترتیب سال انجینئرنگ کی سال اول ، دوم اور سوم میں زیر تعلیم تھیں ۔ پیشہ سے ڈرائیور ایلایا نے بڑی محنت سے اپنی لڑکیوں کو تعلیم دلائی تھی تاکہ اعلیٰ تعلیم سے ان کا مستقبل روشن ہو ۔ تینوں نے آج ایک ساتھ اپنے سفر کا آغآز کیا جو ان کا آخری سفر بن گیا ۔ نندنی ، تنوشا اور سائی پریہ اس حادثہ میں ہلاک ہوگئیں ۔ یہ چار بہنیں تھیں اور ایک بہن جو بس میں نہیں تھی وہ اس بات کا یقین کرنے تیار نہیں کہ اس کی تینوں بہنیں ہلاک ہوگئیں ۔ ع