چیوڑلہ میں خاتون سافٹ ویئر ملازمہ کی نعش

   

دشا قتل کیس جیسا واقعہ، سرپر پتھر ڈالکر ہلاک کیا گیا
حیدرآباد ۔ /17 مارچ (این ایس ایس) ضلع رنگاریڈی کے چیوڑلہ منڈل کے تحت تھنگڈا پلی میں دشا اجتماعی عصمت ریزی اور قتل جیسے ایک وحشیانہ واقعہ میں ایک 25 تا 30 سالہ عورت کے سر پر پتھر ڈال کر ہلاک کردیا گیا ۔ جس کی نعش ایک سنسان مقام پر دستیاب ہوئی ۔ پولیس نے کہا کہ سبز ساڑی میں ملبوس عورت کی نعش آج صبح نالہ کے قریب پائی گئی ۔ پولیس نے کہا کہ خاطیوں نے چہرہ کو مسخ کرنے کیلئے سر پر پتھر ڈال کر ہلاک کیا تھا تاکہ اس کی شناخت نہ ہوسکے ۔ پولیس عہدیداروں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد اس کی عصمت ریزی سے متعلق حقائق کا علم ہوگا ۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ مہلوک خاتون ایک سافٹ ویئر کمپنی کی ملازمہ تھی ۔