چیوڑلہ میں مسلمانوں کا بادشاہ گر موقف کانگریس کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل

   

شمس آباد ۔ 8 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : محمد شمس الدین کانگریس سینئیر لیڈر و سابق نائب سرپنچ نے کہا کہ 2024 انتخابات ملک کے لیے بے حد اہم ہونے والے ہیں ۔ ان انتخابات میں ملک کا مستقبل لکھا جائے گا ۔ مودی حکومت کو اقتدار سے بیدخل کرنے میں جنوبی ہندوستان اہم رول ادا کرے گا ۔ تلنگانہ میں 12 سے زائد سیٹوں پر کانگریس کامیابی حاصل کرے گی ۔ مرکز میں کانگریس اقتدار حاصل کرتے ہوئے راہول گاندھی کو وزیراعظم بنایا جائے گا ۔ تلنگانہ میں 13 مئی کو انتخابات میں تمام افراد کو اپنا ووٹ استعمال کرنا چاہئے ۔ ریونت ریڈی مسلسل عوام کی خدمت میں مصروف ہیں ۔ محمد شمس الدین نے عوام خاص کر مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنا ووٹ استعمال کریں ۔ ریاست میں کانگریس اقتدار پر ہے اور بہت جلد مرکز میں بھی کانگریس اقتدار حاصل کرے گی ۔ ایسے حالات میں ہماری ذمہ داری ہے کہ کانگریس کے حق میں اپنا قیمتی ووٹ استعمال کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے کامیاب بنائے ۔ چیوڑلہ پارلیمانی حلقہ میں مسلمانوں کا بادشاہ گر موقف ہے ۔ مسلمان ایک ہو کر اپنا ووٹ استعمال کریں۔ اگر مسلمانوں کے ووٹ بٹ جائیں گے تو راست اس کا فائدہ بی جے پی کو ہوگا ۔۔