حیدرآباد۔/2 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) وقارآباد کے قریب منے گوڑہ میں ایک کار حادثہ میں پادری ہلاک ہوگیا۔ پادری جس کار میں سفر کررہا تھا دوسری کار سے ٹکراگئی۔ دونوں کاروں میں سوار دیگر سات افراد بال بال بچ گئے۔ 24 سالہ پادری کے پون پرگی کا رہنے والا تھا۔ وہ اپنی کار میں ارکان خاندان کے ساتھ چیوڑلہ کی طرف آرہا تھا۔ سامنے سے آنے والی کار نے اس کی کار کو ٹکر دے دی۔ حادثہ کے باعث پادری شدید زخمی ہوگیا اور وقارآباد گورنمنٹ ہاسپٹل منتقلی کے دوران زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔سب انسپکٹربی بھیم کمار نے کہا کہ دیگر افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں مختلف خانگی دواخانوں میں شریک کیا گیا۔ ان لوگوں کی بہتر بتائی جاتی ہے۔