چیوڑلہ کے قریب حادثہ میں 7 افراد کی ہلاکت پر اظہار تعزیت

   

صدرنشین اقلیتی کمیشن محمد قمرالدین کی غم زدہ خاندان سے ملاقات
حیدرآباد : صدرنشین ریاستی اقلیتی کمیشن تلنگانہ محمد قمرالدین نے چیوڑلہ کے قریب حادثہ کا شکار خاندان کے مکان واقع تاڑبن پہنچ کر مرحوم آصف خان جو اس حادثہ کے 7 مہلوکین میں شامل ہیں ، کے بڑے بھائی اعظم خان اور دیگر افراد خاندان سے ملاقات کرکے پرسہ دیا ۔ واضح ہو کہ یہ حادثہ حیدرآباد سے تقریباً 50 کیلو میٹر دور چیوڑلہ کے قریب پیش آیا ۔ اس کے علاوہ محمد قمرالدین نے محمد ایان خان سے بھی ملاقات کی جو مہلوک کے بیٹے ہیں ،حادثہ میں ایان خان کا ہاتھ اور پیر فر یکچر ہوگیا اور وہ زیرعلاج ہیں ۔