دبئی۔ نیوزی لینڈ کے مارک چیپ مین، سری لنکا کے اسپنر پربت جے سوریا اور پاکستانی اوپنر فخر زمان کو آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔اپریل میں چیپ مین کا آغاز معمولی تھا، لیکن انہوں نے ابتدائی ٹی20 میں ٹیم کے لیے سب سے زیادہ اسکور کیا، اور پاکستان کے خلاف اپنی وکٹ کھوئے بغیر پوری سیریز میں مزید 256 رنز بنائے۔ جے سوریا نے جولائی 2022 میں ٹسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف متواتر تین سنچریاں اسکور کی ہیں۔