چیچنیا کے کئی جنگجو مارے گئے : قادروف

   

ماسکو : چیچنیا کے لیڈر رمضان قادروف نے کہا ہیکہ ان کے کئی جنگجو روس کی طرف سے یوکرین کے خلاف لڑتے ہوئے مارے گئے ہیں۔ سابق باغی اور روس کے حمایت یافتہ چیچن لیڈر قادروف نے کہا کہ وہ یوکرین کے خلاف صدر ولادیمیر پوٹن کے حملہ کی حمایت کرتے ہیں اور وہ اپنے جنگجو بھی روس کے ساتھ لڑنے کیلئے بھیج رہے ہیں۔ ٹیلیگرام پر ایک بیان میں قادروف نے کہا کہ بدقسمتی سے اس جنگ میں لڑنے والے چیچنیا کو جانی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ ہمارے دو جنگجو ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔